• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں بنڈسلیگا فٹ بال لیگ کے مقابلے جاری


جرمنی میں بنڈسلیگا فٹ بال لیگ کے مقابلے جاری ہیں، ہوفین ہیم، بائیرن، وولفس برگ، مو نچن گلیڈبیچ اور ڈورٹمنڈ نے اپنے حریفوں کو پچھاڑ دیا۔ بائرن لیگ میں 97پوئنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کورونا کی وباکے بعد بنڈسلیگا پہلی بڑی فٹ بال لیگ ہے جس میں کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ ہوفین ہیم نے یونین برلن کو 4-0 سے شکست دے دی۔

ہوفین ہیم کی جانب سے موانیز، اندریج، بیبو اور کرسٹوف نے 1,1 گول اسکور کیا۔ لیگ کے دوسرے میچ میں ڈورٹمنڈ نے لیپ زیگ کو 2-0 سے ہرا دیا جبکہ مونچن گلیڈبیچ نے پیڈربورن کو 3-1 سے شکست دے دی۔

ایک اور میچ میں وولفس برگ نے شالکے کو 4-1 سے ہرا دیا۔ بائرن نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ایس سی فری برگ کو 3-1 سے شکست دے دی۔

لیگ میں ایف سی کولن اور فرینکفرٹ کا مقابلہ1-1 گول سے برابر رہا۔ خالی اسٹیڈیمز میں کھیلے جانے والے یہ مقابلے کھلاڑیوں کے لیے انوکھا تجربہ ہیں۔بائرن لیگ میں 79 پوئنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔  

تازہ ترین