• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا کا فادرز ڈے پر دو اہم شخصیات کو خراج تحسین

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانی مرزا نے فادرز ڈے پر دو اہم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا۔

آج فادرز ڈے کے موقع پر ہر اولاد اپنے والد کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے، ایسے میں اسٹارز اور انٹرٹینر بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی اس موقع پر دو اہم شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے جن دو افراد کو فادرز ڈے پر خراج تحسین پیش کیا ان میں ایک ان کے والد عمران مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے والد عمران مرزا کی ایک یادگار فوٹو شیئر کی جس میں ممکنہ طور پر وہی اپنے والد کے ساتھ موجود ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اسی پیغام میں انہوں نے اپنے شوہر شعیب ملک کی فوٹو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں۔


اپنے پیغام میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ہمارے دو اہم حضرات کو فادرز ڈے مبارک ہو۔

تازہ ترین