• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری فتح محمد پسے ہوئے طبقات کی تحریک کے سالار تھے، مقررین

لیڈز (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ کی جانب سے برصغیر کے ممتاز انقلابی رہنما اور پاکستان میں کسان تحریک کے بانی کامریڈ چوہدری فتح محمد کا تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا، کووڈ۔19کی وجہ سے ریفرنس آن لائن ’’زوم‘‘ پر منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے کسانوں، مزدوروں، ترقی پسند سیاسی و سماجی کارکنوں، شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ تقریب کے ماڈریٹر برطانیہ کے نامور ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر افتخار محمود تھے، جبکہ اظہار خیال کرنے والوں میں چوہدری فتح محمد کے دیرینہ ساتھی اور عوامی ورکرز پارٹی کے بانی صدر عابد حسن منٹو، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے ڈائریکٹر اور ممتاز ادیب و صحافی آئی اے رحمان، عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف منشی خان، جنرل سیکریٹری اختر حسین ایڈووکیٹ، مزدور کسان پارٹی کے صدر افضل خاموش، عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کے صدر عماد رشید، جنرل سیکریٹری عابدہ چوہدری، عوامی ورکرز پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری خرم علی نیئر، پاکستان نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ح سن ناصر، عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ کے صدر ڈاکٹر احمد توحید، جنرل سیکریٹری احرام یوسف، نائب صدر سولیسٹر مزمل مختار اور چوہدری فتح محمد کے بیٹے پرویز فتح شامل تھے۔ چوہدری فتح محمد کسانوں، مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی تحریک کے سالار تھے۔ چوہدری فتح محمد صرف ایک کسان رہنما ہی نہیں بلکہ صنعتی مزدوروںں اور شہری، دانشوروں، نوجوانوں، طلبا اور خواتین کے اشتراک سے ایک ایسی تحریک منظم کرنا چاہتے تھے جو ملک کے پسے ہوئے طبقات، کسانوں اور مزدوروں کی سیاسی تربیت کرکے ایک مضبوط اور دیرپا تحریک کو جنم دے سکے۔ وہ سمجھتے تھے مظلوم و محکوم اور استحصال کا شکار طبقات کو منظم کیے بغیر سماجی تبدیلی ممکن نہیں۔  
تازہ ترین