تہران (جنگ نیوز)ایرانی ریال کی قدر میں گزشتہ روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں شدید کمی نوٹ کی گئی۔ امریکی پابندیوں اور کورونا کی وبا کے علاوہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی تنقید نے بھی ایرانی معیشت کو شدید متاثر کیا ہے۔فارن کرنسی ایکسچیج پر نگاہ رکھنے والی ویب سائٹ بونباسٹ ڈاٹ کام کے مطابق اس تازہ پیش رفت کے بعد ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر 1لاکھ 88ہزار 200سے کم ہو کر 1لاکھ 93ہزار 300پر جا پہنچی۔ دوسری جانب اقتصادی خبریں دینے والے روزنامے دنیائے اقتصاد نے ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر 1لاکھ 90ہزار 800بتائی ہے۔