• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمسایہ ممالک کیساتھ پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں،شاہ محمود قریشی

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے نئے تجارتی مراکز کے قیام کی اشد ضرورت ہے، انہوں یہ باتیں فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ا افتخار علی ملک کو سارک چیمبر(جنوبی ایشیائی ملکوں کے چیمبر) آف کامرس کا صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئےاپنے ایک خط میں کہیں۔انہوں نے کوویڈ۔19 کے تناظر میں ممبر ممالک اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تجویز پیش کی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کے ذریعے سہولت فراہم کرسکتے ہیں تاکہ وہ اپنے محدود وسائل کو معیشت پر وباءکے اثرات کو کم کرنے اور غریب عوام کو موثر ریلیف فراہم کرنے کے لئے بروئے کار لاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ 20 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت تمام جنوبی ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ کوویڈ ۔19 دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا چیلنج بن گیا ہے اور دنیا بھر کے ماہرین صحت اس کی ویکسین کی تیاری تک اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین