وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں کو کورونا وبا کے باعث دوہرے لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو بتایا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قواعد میں تبدیلی کے ذریعے علاقائی تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 80 لاکھ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کو فوری طور پر اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہئے۔