• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کورونا سے اسپتالوں کی صورتحال بدتر، حاملہ خاتون بنا علاج مرگئی

بھارت میں کورونا وائرس سے اسپتالوں کی صورتحال بدتر ہوگئی،  طبی عملہ مریضوں کے علاج سے خوفزدہ ہے، نئی دلی کے اسپتالوں نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا، حاملہ خاتون 15 گھنٹوں میں 8 اسپتالوں کے چکر لگانے کے بعد موت کے منہ میں چلی گئی۔

امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق بھارت کے اسپتالوں میں نا صرف کورونا کے مریضوں بلکہ دیگر انتہائی نگہداشت کی ضرورت والے مریضوں کا داخلہ بھی ناممکن ہوگیا ہے۔

نئی دلی کی رہائشی لیبر پین میں مبتلا حاملہ خاتون کو 15 گھنٹوں میں آٹھ اسپتالوں میں لے جایا گیا۔ لیکن اسے کہیں بھی طبی امداد نہ ملنے پر وہ بالآخر دم توڑ گئ۔

اسی طرح دیگر امراض میں مبتلا افراد اسپتالوں سے لوٹائےجارہے ہیں اور موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

اسپتالوں میں طبی عملہ نئے مریضوں کے علاج سے خوفزدہ ہے، بھارت میں کوروناوائرس کے سبب معیشت بھی تباہ حالی کا شکارہے، جبکہ ملک بھر میں 100 ملین سے زائد ملازمتیں ختم ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین