• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری


حیدر آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ 96 سے زائد متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم بیشتر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر مکمل عمل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔

حیدرآباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے، ان علاقوں میں شہریوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے محض خار دار تاریں شامیانے لگا کر ذمہ داری ادا کی جارہی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حیدرآباد کے 96 علاقوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد سومرو کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکمل طور پر علاقوں کو بند نہیں کیا جاسکتا ہے، اگر کارروائی کر کے تین سو افراد کو پکڑ کر لاک اپ کردیں تو کورونا بھی پھیل سکتا ہے۔

حیدرآباد میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز قاسم آباد میں ہیں۔

تازہ ترین