پشاور( کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں رہزنی اور چور ی کی وارداتوں میں ڈپٹی کمشنر آفس کے ہیومن ریسورس آفیسر سمیت 6افراد کو لوٹ لیا گیا ۔کامران خان ولد غلام مصطفی سکنہ ڈھیری باغبانان نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزوہ اپنی موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھا کہ چونگی چوک میں ایک شخص نے اس سے لفٹ مانگی جسے اس نے اپنے پیچھے بٹھا دیا راستے میں پیچھے بیٹھے شخص نے اسے اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کرموٹرسائیکل چھین لی اور فرا ر ہو گیا ادھر ڈپٹی کمشنر پشاورآفس کے ہومن ریسورس آفیسر محمد ارشد ولد فضل مالک سکنہ احمد آباد پائوکہ نے تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بتایا کہ وہ ٹیکسی موٹرکار جس میں پچھلی سیٹ پر ایک اور شخص بھی بیٹھا تھا میں بیٹھ کر یوسف کارخانہ جارہاتھا کہ راستے میں اس کے ساتھ سیٹ پر بیٹھے شخص نے اسے 20ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون سے محروم کردیا جبکہ حیات آباد فیز تھری میں نجی کمپنی کے موٹرکار ڈرائیور نے مسماۃ نادیہ بشیر دختر بشیر احمد کو قیمتی موبائل فون سے محروم کردیااور کرایہ حاصل کئے بغیر فرار ہو گیا۔حیات آباد فیز تھری میں چوروںنے ابرار خا ن ولد نثار خان خلیل کے گھر سے موبائل فون سیٹ چوری کر لیا پولیس نے ملزم رضا خان کا سرا غ لگا کرا س کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ انقلاب کی حدود سوڑیزئی پایان میں چوروں نے ہم زلف کے گھر آنے والے معروف خان ولد عبدالرئوف کو موٹرسائیکل سے محروم کردیا ۔آصف خان ولد جہانزیب نے تھانہ فقیر آبادپولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ دلہ زاک روڈ پر واقع سبزی منڈی گیا جہاں اس نے اپنی کرولا موٹرکار سڑک کے کنارے کھڑی کی اوراندرچلا گیا واپس آیا تو گاڑی چوری ہو چکی تھی پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کر لیں۔