• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے بیڈز کم پڑگئے


پشاور کے دو بڑے اسپتالوں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کم پڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ( ایچ ایم سی) میں مختص تمام 25 وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں، ایچ ایم سی میں مریضوں کے لیے مختص 144 بیڈز میں سے صرف 16 خالی رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 25 وینٹی لیٹرز میں سے 3 رہ گئے ہیں، کے ٹی ایچ میں 91 میں سے 84 بیڈز پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اسپتالوں میں کورونا کے باعث 227 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

اسپتال ڈائریکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر شہزاد اکبر نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے، اسپتال میں بیڈز کا مسئلہ ہے جبکہ آکسیجن کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔

ڈاکٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جائے۔

اسپتال ڈائریکٹر خیبر ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر ظفر آفریدی نے بھی جیونیوز سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ اسپتال پر کورونا مریضوں کا بوجھ ہے۔

ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔ 

تازہ ترین