• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم وزرا کو خبردار کرچکے ہمارے پاس پانچ، چھ مہینے ہیں، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزرا کو کہہ چکے ہیں کہ ہمارے پاس ساڑھے پانچ یا چھ مہینے ہیں، خود کو تگڑا کرنا ہوگا، ورنہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔

فواد چوہدری کا یہ انکشاف بھی غیر ملکی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان وزرا کو خبردار کرچکے ہیں کہ ہمارے پاس ساڑھے پانچ چھ مہینے ہیں جس میں ہمیں خود کو تگڑا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: PTI میں کس نے کس کی چھٹی کرائی، فواد چوہدری نے بتا دیا

فواد چوہدری کے مطابق اگر اس وقت میں خود کو درست نہیں کیا تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کردیا کہ اگر پرفارمنس بہتر نہ ہوئی تو معاملہ دوسری طرف چلا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی اس لیے حمایت کرتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کے پاس دوسرا سیاسی آپشن موجود نہیں ہے۔

تازہ ترین