پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر بلور پلازہ اور شاد موبائل مارکیٹ سیل کردی۔
ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے تیار کردہ ضوابطہ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے بتایا کہ سیل کیے گئے بلور پلازہ اور شاد موبائل مارکیٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں ہورہی تھیں۔
ڈی سی پشاور نے مزید کہا کہ ان مارکیٹوں کو بار بار کی خلاف ورزیوں پر سیل کردیا گیا ہے۔
محمد علی اصغر نے یہ بھی کہا کہ دکاندار اور شہری حفاظتی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔