کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور کو تین سال سے فنڈز فراہم نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین 14 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ،جبکہ نئے تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم کی صورت حال بھی خراب ہوگئی ہے، اس کی دیکھ بحال بھی نہیں ہونے کی وجہ سے کرسیاں، اور دیگر سامان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ 2012 سے جوہر ہاکی اسٹیڈیم کی تعمیر کے بعد منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس کے چیئرمین اولمپین اختر رسول ہیں۔ 2016 سے ہاکی اسٹیڈیم کیلئے کسی قسم کی گرانٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔