• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمٰن ملک کا سنتھیارچی کو پانچ ارب ہرجانے کا تیسرانوٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسینیٹر رحمٰن ملک نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے الزامات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے انکو عدالت کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور الزامات لگانے پر پانج ارب روپے ہرجانے کا تیسرا نوٹس بھیج دیاہے، ترجمان رحمٰن ملک کے مطابق امریکی خاتون 15 دن کے اندر پریس کانفرنس میں الزامات واپس لے کر معافی مانگے، ترجمان رحمٰن ملک کے مطابق سنتھیا رچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا کے سامنے رحمٰن ملک پربے بنیاد، من گھڑت اور بیہودہ الزامات لگائے، سنتھیا رچی جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے ،اسکا ایک بیان دوسرے بیان کی نفی کرتا ہے۔

تازہ ترین