• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار چین سے تنازع پر عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے، شاہ محمود

مودی سرکار چین سے تنازع پر عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے، شاہ محمود 


کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی سرکار چین سے تنازع پر اپنے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے،سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہمارے سارے پبلک سیکٹر اسپتالوں میں مفت ٹیسٹنگ ہو رہی ہے،ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام ایس او پی پر عمل کریں تو کورونا پر قابو پا سکتے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار کا کا موڈ واضح ہوچکا ہے ۔مودی سرکار چین سے تنازع پر اپنے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے ۔ میں بارہا کہتا آیا ہوں کہ وہ فالس فلیگ آپریشن کا بہانا تلاش کررہے ہیں کیوں کہ اس کو وہاں پر سبکی کا سامنا ہوا ہے ہندوستان کی اپوزیشن بھی اپنی سرکار سے سوالات کررہی ہے بھارتی سرکار اس کا جواب نہیں دے پارہی ہے تو توجہ ہٹانے کے لئے یہ سوشا چھوڑا اور ہمارے سفارتکار کو بلا کر نوٹ تھما کر پاکستان پر الزام لگادیا کہ آپ کے سفارتکار جاسوسی کررہے ہیں اب انہوں نے کہہ دیا کہ سات دن کے اندر آپ اپنا عملہ نصف کرکے کمی کریں بھارتی سرکار کا یہ رویہ بہت نا مناسب تھا سفارتی آداب کے خلاف تھا چناچہ پاکستان نے پہلے جتنے الزامات ہیں ان کو مسترد کیا اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے کل ان کے سفارتکار کو بلا کر کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ یکطرفہ کارروائی کریں اگر آپ دہلی میں بچاس فیصدہماری حاضری کم کریں گے تو آپ بھی پچاس فیصد لوگوں کی تیاری کیجئے۔

تازہ ترین