• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادہائیکورٹ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر قانونی تعیناتیاں،فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ نوید ستی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ درخواست گزار نے سیکرٹری کیبنٹ ، سولیسٹر جنرل ، وزارت قانون اور چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ غریب اور نادار لوگوں کو امداد فراہم کرنیوالے اس ادارے میں چوہدری شفیق الرحمن لیگل کنسلٹنٹ سمیت تقریبا 47 کنسلٹنٹس غیر قانونی طریقے سے تعینات ہوئے ہیں۔

تازہ ترین