• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں،زائد نرخ لینے پر 13دکاندار گرفتار

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا محکمہ خوراک کی ٹیموں نے نذر بوستان بابا روڈ اور گنج میں فوڈ پوائنٹس میں سرکاری نرخنامے چیک کئے اور اشیائے خورد ونوش کے نرخوں سے متعلق آگاہی حاصل کی محکمہ خوراک کے افسران نے سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 13 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ہشت نگری میں مشتاق چائے والا کے نام سے بڑے شاپنگ مال میں ڈی سی کاؤنٹر پر اشیائے خورد ونوش کی خرید و فروخت نہ کرنے اور چکن زون میں غیر معیاری چکن کی خرید و فروخت پر منیجرز کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین