• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی چور اپنی نالائقی ماضی کی حکومتوں پرنہ ڈالیں، طلال چوہدری

رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بیروزگاری اور ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے چینی چور اپنی نالائقی ماضی کی حکومتوں پرنہ ڈالیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہےکہ حکومت حادثوں پر بھی سیاست کرتی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نالائق، نااہل اور چور حکومت تاریخی گند ڈال رہی ہے، آنے والی نسلوں کو دہائیوں تک صفائی کرنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پی پی، نون لیگ نے جعلی سندوں پر پائلٹ بھرتی کیے، شہباز گل

واضح رہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی پی اور نون لیگ نے اپنے زمانے میں جعلی سندوں اور جعلی سرٹیفکیٹ پر پائلٹ بھرتی کیے تھے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ شرف بھی اللہ نے عمران خان کو دیا ہے کہ ایسے 262 پائلٹوں کو خان ہی پکڑے اور سزائیں بھی دے۔

شہباز گل نے کہا کہ ہر محکمے میں کرپشن اور گندگی ہے، خان کو ایک ایک چیز ٹھیک کرنی پڑ رہی ہے۔

تازہ ترین