• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: غیرت کے نام پر نوجوان کے ہاتھوں بہن اور ماں قتل

پنجاب کے شہر سرگودھا میں نوجوان نے غیرت کے نام پر اپنی بہن اور ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

سرگودھا پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے مڈھ رانجھا میں نوجوان ملزم نورالحسن نے تیز دھار آلے کے وار کر کے بہن اور ماں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

اہل خانہ کے مطابق ملزم کا اپنی بہن سے اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: لاہور میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے اور پرامید ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

سرگودھاپولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غیرت کے نام پراپنی ماں اور بہن کو قتل کیا ہے۔

تازہ ترین