• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں گورننس کا شدید بحران ہے ،احسن اقبال


مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں گورننس کا شدید بحران ہے ،حکومت کی کوئی سمت نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتےہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم نےمعیشت کو 5 سال میں سنبھالا، اانہوں نے آکر 2 سال میں فریکچر کردیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بجٹ میں تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ قرضے لے کر پورا کیا جا رہا ہے،نون لیگ نے 5 سال میں 10 ہزار ارب کا قرض لیا،جبکہ موجودہ حکومت نے پونے دو سال میں اتنا قرض لے لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اتنا قرض لے کر بھی کہیں ایک اینٹ نہیں لگائی، وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کمی کا کہا لیکن وہ پیسا کہاں گیا؟

تازہ ترین