• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز عیسیٰ کو دھمکی آمیز ویڈیو، سپریم کورٹ کا نوٹس

جسٹس فائز عیسیٰ کو دھمکی آمیز ویڈیو، سپریم کورٹ کا نوٹس


چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو موصول دھمکی آمیز وڈیو کا نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ دھمکی آمیز وڈیو میں اعلیٰ عدلیہ اور ججز کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی۔

اعلامیے کیے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے دھمکی آمیز وڈیو کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق اس کیس کی سماعت کل صبح کورٹ نمبر ون میں ہوگی۔

جسٹس قاضی فائز کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اہلیہ کی درخواست

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے اسلام آباد کے تھانا سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اُن کے خاوند کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، پولیس کارروائی کرے۔

مسز سرینہ عیسیٰ کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک شخص اُن کے خاوند کو ایک ویڈیو میں قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کو قتل کی دھمکیاں دینا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا تھانے میں جمع کروائے گئے مواد کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی جائے اور پولیس اس معاملے پر ایکشن لے۔

تازہ ترین