کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کراچی کے سابق سیکریٹری، سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے ایجوکیشن کوآرڈی نیٹر نسیم صدیقی کے انتقال پر ان کے گھر جا کر ان کے صاحبزادے اسامہ صدیقی سے ملاقات اور تعزیت کی۔ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ سراج الحق نے نسیم صدیقی کی تحریکی و تنظیمی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم کی خدمات اور شخصیت تادیر یاد رکھی جائیں گی۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، سیکریٹری کراچی عبد الوہاب، حیدر آباد کے امیر حافظ طاہر مجید، ضلع گلبرگ کے امیر فاروق نعمت اللہ، ضلع وسطی کے قائم مقام امیر وجہیہ حسن، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، حسین مدنی اور دیگر بھی موجود تھے۔