• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا، میرا موقف سناجائے، اشرف جلالی کا صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف اور چیف جسٹس کو خط

لاہور (وقائع نگارخصوصی )ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف، اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے کہ میں نے گستاخیوں کی نشاندہی کی اور دعوت توبہ دی جس کے نتیجے میں میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔ میری درخواست ہے کہ مجھے قومی اسمبلی یا سپریم کورٹ میں بلایا جائے اور اپنا موقف قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کرنے کا موقع دیا جائے ۔ اگر کوئی عالم دین مجھ پر توہین ِ رسالت ؐ یا توہین سیدہ پاک ؓ ثابت کر دے اور میں قرآن و سنت کی روشنی میں اسے جھوٹا ثابت نہ کروں تو مجھ پر اسی وقت 295C نافذ کر دی جائے۔ورنہ جھوٹا الزام لگانے والوں پر شرعی حد قذف لگائی جائے۔

تازہ ترین