اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد ملٹری اسپتال راولپنڈی سے گھر منتقل ہوگئے ۔ ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میری صحتیابی کے لئے دعائیں کیںـ شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا خصوصا مشکور ہوں۔