• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کو حفاظتی سامان کی نویں کھیپ کی ترسیل مکمل ، این ڈی ایم اے

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی سامان کی نویں کھیپ کی صوبوں کو ترسیل مکمل ہوگئی ہے۔

این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں کو سامان ارسال کردیا گیا ہے، پنجاب کو2 لاکھ سرجیکل ماسک، 45 ہزار مختلف اقسام کے آئی سی یو ماسک دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان کو 50 ہزار سرجیکل ماسک ، 15 ہزارآئی سی یو ماسک ، 5 ہزار حفاظتی سوٹ ، 15 ہزار سرجیکل گاؤن ، 100 تھرمل گنز اور حفاظتی عینکیں، پلاسٹک بوٹ اور دستانے بھی دیے گئے

آزاد کشمیر کو 40 ہزار سرجیکل ماسک ، 12 ہزار آئی سی یو ماسک ،4 ہزار حفاظتی سوٹ ، 15 ہزار سرجیکل گاؤن ، 100 تھرمل گنز اور حفاظتی عینکیں، پلاسٹک بوٹ اور دستانے دیئے گئے۔

پنجاب کو20 ہزارحفاظتی سوٹ ، 50 ہزارسرجیکل گاؤن ، 200 تھرمل گنز کے علاوہ حفاظتی عینکیں، پلاسٹک بوٹ اور دستانے پہنچائے گئے ہیں۔

تازہ ترین