• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹ الاٹمنٹس کیس: وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو دوبارہ نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پلاٹ الاٹمنٹس کیس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آؤٹ آف ٹرن پلاٹس کی الاٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

اعظم خان کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے انہیں دوبارہ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن اور سابق سیکریٹری شفقت جلیل نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا جبکہ عدالتِ عالیہ نے 7 بیورو کریٹس کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کے نمائندے سے سوال کیا کہ کیا سی ڈی اے نے یہ پلاٹ پیدا کیے؟

سی ڈی اے کے وکیل نمائندے نے عدالت کو جواب دیا کہ پلاٹ پیدا نہیں کیے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کا جو بھی مؤقف ہے لکھ کر دے دیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

وزیرِ اعظم لا علم، با اثر بیورو کریٹس نے اربوں کی زمین الاٹ کرا لی

سی ڈی اے کرپٹ ترین اداروں میں سے ایک ہے‘چیف جسٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن نثار، سیکریٹری سیفران محمد اسلم، سیکریٹری پیٹرولیم، ممبر کسٹم جاوید غنی، ممبر لیگل ایف بی آر فضل یزدانی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے افسر اعجاز شاہ واسطی، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، سی ڈی اے اور وزارتِ ہاؤسنگ کو بھی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے سابق سیکریٹری ابو عاکف کی آؤٹ آف ٹرن پلاٹس کی الاٹمنٹ کی درخواست پر سی ڈی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

تازہ ترین