• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کپتان نا اہل اور نالائق ہےجس نے اچھی ٹیم نہیں چنی‘، احسن اقبال

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کہا جاتا ہے کپتان دیانتدار ہے لیکن اسے ٹیم اور ایڈوائزر اچھے نہیں ملے، میں کہتا ہوں کہ کپتان خود نا اہل اور نالائق ہےجس نے اچھی ٹیم نہیں چنی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ان کے بیانات میں تضاد نہیں جبکہ یہ حکومت تضادات کا مجموعہ ہے، وزیر اعظم کی کون سی ایسی بات ہے جس میں تضاد نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کہتے تھے ہم قرضے نہیں لیں گے لیکناس حکومت نے تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیےہیں، کہا گیا کہ چھوٹی کابینہ ہو گی لیکن آج وزراء اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے ، حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو ئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان صاحب آپ کی تقریر سے کسی کو روٹی نہیں ملے گی، صرف تقریروں سے ملک نہیں چل سکتے، ایک کےبعد ایک شعبے کو تباہ کررہے ہیں دنیا کے سامنے پاکستان کو تباہ کررہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نہ کوئی سمت ہے نہ جانتے ہیں کہ کدھر جارہے ہیں ، کوئی روڈ میپ نہیں ہے، ان کی صرف ایک خواہش تھی کہ جیسے تیسے وزیراعظم بن جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو دکھاتے ہیں ٹورازم کوپروموٹ کرنےوالاوزیراعظم آگیا ہےجبکہ بجٹ میں ٹورازم کےلیے ایک روپیہ نہیں رکھا، یہ ریاست مدینہ کا ماڈل نہیں بلکہ سویت یونین کا ماڈل ہے، ان کا مقصد صرف وزیر اعظم بننا تھا وہ بن گئے اب ان کے پاس کوئی پلاننگ نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایم این ایز کو جو بجٹ دیا جاتا ہے اس کے حوالے سےخان صاحب کہتے تھے کہ یہ رشوت ہے، ان کی حکومت ایم این ایز کو ہم سے زیادہ فنڈز دے رہی ہے۔

اُن کا مزیدکہنا ہے کہ پاکستان کی بدحالی کی وجہ یہی ہے کہ جو دعوے کیے جاتے ہیں اس پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔ 

تازہ ترین