• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا 1 لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے محکمے میں 1 لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کردیا۔

شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار خود کش حملے ہوئے لیکن کورونا کی طرح کی بیماری نہیں دیکھی۔ کورونا کے معاملے میں عوام میری طرف دیکھیں اور عبرت حاصل کریں۔ 21 دن بیمار رہا ہوں اور میرا تیا پانچا ہوگیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون کا کریڈیٹ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔ ایم ایل ون میرا خواب تھا، اس کو حقیقت بنانے میں اسد عمر اور عاصم سلیم باجوہ نے بھی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے جا رہا ہے۔ ایک لاکھ نوکریاں میرٹ پر دے رہے ہیں۔ ریلوے کا سارا نظام بدل دیں گے۔ میرٹ کا نیا نظام لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹا اور چینی چوروں کا گھیراؤ ہونا چاہیے، عمران خان وقت کی ضرورت ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ اختر مینگل کہیں نہیں جائیں گے، میں بہت مینگلوں کو جانتا ہوں۔

تازہ ترین