• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے بغیر مقدمہ گرفتار کیا، پھر بے بنیاد ریفرنس دائر کردیا

پہلے بغیر مقدمہ گرفتار کیا، پھر بے بنیاد ریفرنس دائر کردیا


نیب نے جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر اِنچیف میر شکیل الرحمٰن کے خلاف پرائیوٹ پراپرٹی کی خریداری کے معاملے پر ریفرنس دائر کر دیا۔

نیب نے یہ ریفرنس 34 سال پہلے نجی زمین کے مالک سے کیے گئے سودے پر دائر کیا ہے، یہ زمین 34 پہلے ایل ڈی اے کے اُس وقت کے قوانین اور ضابطوں کے تحت اور مجاز حکام کی باضابطہ منظوری کے بعد طے شدہ ایگزیمپشن پالیسی کے تحت الاٹ کی گئی تھی۔

تمام ادائیگیاں اسی طرح طے شدہ نرخوں کے تحت ہوئیں جیسے کسی بھی اور الاٹی کو کرنا ہوتی تھیں، سارے عمل میں کہیں قانون نہیں توڑا گیا اور قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

میاں نواز شریف کو اس ریفرنس میں بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے، جبکہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض اور میاں بشیر احمد کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا گیا، نیب عدالت 29 جون کو ابتدائی سماعت کرے گی۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج نے فاضل جج اسد علی کو سماعت کا اختیار دے دیا۔

جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن 100 سے زیادہ دنوں سے غیر قانونی حراست میں ہیں۔

تازہ ترین