کراچی (جنگ نیوز)پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد ٹینس کوچ محبوب خان کورونا کا شکار ہوگئے۔ محبوب خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے بیٹی سارہ اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس وقت سے آئسولیشن میں ہیں۔ اگلے ہفتے دوبارہ اپنا ٹیسٹ کروائیں گے ۔