سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بلاول بھٹو زرداری سے دبئی میں ملاقات کی، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کو پاناما لیکس پر ثبوت کے ساتھ تفصیلات پیش کیں۔
بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد جیو نیوز سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ تحقیقات کے لیے ہر قسم کی کمیٹی کا سامنا کرنے کو تیار ہیں ۔پاناما لیکس کی دستاویزات میں کہیں ان کا نام شامل نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ میرااور شہید محترمہ کا نام پاکستان میں ’تڑکا مافیا‘ اور بھارت میں ایک اخباری گروپ نے شامل کیا۔پاناما لیکس ایک گلوبل اسکیم کا حصہ ہے۔
2000 میں انہوں نے محترمہ شہید کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ درہم سے شارجہ میں ایک کمپنی کا آغاز کیا۔چند سال بعد ’پیڑولائن ایف زیڈسی‘کو بند کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن کی جلاوطنی میں سخت زندگی گزاری ہے۔