• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

جیو انٹر ٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار نبھانے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔


عائزہ خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے سبز رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے ساتھ ہی زیور اور ماتھے پر بندی بھی لگائی ہوئی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عائزہ خان نے ایک مشہور لطیفہ بھی لکھا:

ٹیچر: بڑی ہوکر کیا بنوگی؟

دوست: ڈاکٹر، ٹیچر، ڈاکٹر ، ٹیچر

اور جب بڑھے ہوتے ہیں تو دلہن بن جاتے ہیں۔

عائزہ خان کی خوبصورت تصویر پر نامور ماڈل نادیہ حسین اور اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے کمنٹ کرکے تصویر کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر از خود تنہائی اختیار کیے ہوئے شوبز ستارے سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے یادگار لمحات شیئر کرتے نظر آرہے ہیں اور اُن کے چاہنے والے اپنے پُرستاروں کی قیمتی یادوں کو بےحد پسند بھی کررہے ہیں۔

تازہ ترین