• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے: آصف خالق

کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ کراچی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 165 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، مڈ شپ مین عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف نے پریڈ سے خطاب میں کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور جیو اسٹریٹجک صورتحال سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔

مہمان خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے مشرقی ہمسائے کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں خطے کے امن اور عالمی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

تازہ ترین