• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کی ذخیرہ اندوزی کے خطرے کے پیش نظر قیمتیں بڑھائیں، فردوس شمیم نقوی


اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کے ریٹ روز شائع ہو رہے ہیں، تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تھیں۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ذخیرہ اندوزی کے خطرے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں۔

اُنہوں نے کراچی میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک نے شہریوں کو بہت تنگ کیا ہوا ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ کم کرے، ورنہ بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک حکام نے کہا تھا کہ 24 گھنٹے میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم پیر کو کے الیکٹراک کے دفتر جائیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اخراجات کو دوگنا بڑھا دیا گیا ہے، یہاں نوکریاں اور تنخواہیں بیچی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین