• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ والے بڑی ہمت والے لوگ ہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعت نون لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نون  لیگ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس سنی، بڑی ہمت والے لوگ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کرپشن، پانامہ، منی لانڈرنگ، جعلی میڈیکل رپورٹس، لاہور میں بیمار اور لندن کی واک کا دفاع کر لیتے ہیں۔

انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں پر کہا کہ ہم سےتو 25 روپےتک کا دفاع نہیں ہورہا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق طے کی جاتی ہیں، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔

تازہ ترین