• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پیٹرولیم قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں، شہباز گل

معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق طے کی جاتی ہیں، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقین رکھیے عمران خان کی حکومت عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے، پیٹرول کی قیمت بھارت میں 180روپے، جاپان 196، بنگلا دیش 174 اور چین میں 138روپے ہے ۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل وقت میں مشکل فیصلہ لیا جو ملکی معیشت کے لیے ضروری تھا، حکومت نے عوامی ریلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے سفارش کی گئی قیمتوں سے کم اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کے لیے 58 روپے اور ڈیزل کے لیے 24.31 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ جنوری میں پٹرول 116.6اور ڈیزل 127.26 روپے میں فروخت ہورہا تھا، یکم جون تک پٹرول 42 روپے اور ڈیزل 47 روپے تک سستا کیا گیا تھا، عالمی قیمتوں میں اضافے کی و جہ سے پیٹرول کی قیمت میں 25، ڈیزل 21 روپے اضافہ کیا گیا۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ اب بھی جنوری کے لحاظ سے پیٹرول 17 روپے اور ڈیزل 26 روپے سستا ہے۔

تازہ ترین