جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مولوی اور دہشت گردی کو جوڑنا انگریزی دور کی سازش کا تسلسل ہے،کیا قوم کے اربوں ڈالر چھینا انتہاپسندی نہیں ؟
ملتان میں جامع قاسم العلوم میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاناما ان کمپنیوں کا نام ہے جہاں دنیا کا کالا دھن جمع کیاجاتا ہے ۔
مولانا فضل الرحمان کامزید کہناتھاکہ پاناما جیسی کمپنیاں معین قریشی اور شوکت عزیز جیسے لوگوں کو پاکستان بھیجتی ہیں اور ان لوگوں کو وزیراعظم بناکر اربوں روپے لوٹ لیے جاتے ہیں ۔