• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا میں دہی بھلوں کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکار کا دکاندار پر تشدد


گوجرانوالا میں دہی بھلوں کے پیسے مانگنے پر مبینہ پولیس اہلکار نے اپنے ساتھیوں سمیت دکاندار پر تشدد کیا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

گوجرانوالا کے علاقہ کوٹ لدھا میں دہی بھلوں کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکار نے ساتھیوں سمیت دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں سادہ لباس میں ملبوس مبینہ پولیس اہلکار کو اپنے ساتھیوں سمیت دکاندار پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دکاندار نے پولیس کانسٹیبل کے خلاف درخواست دے دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین