• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرپگارا سے وفاقی وزراء اور گورنر سندھ کی ملاقات


وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، میاں محمد سومرو اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیرپگار سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات پیرپگارا کی رہائشگاہ کنگری ہاؤس کراچی میں ہوئی، اس موقع پر پیر صدر الدین راشدی نےکہا کہ وہ چاہتے ہیں حکومت 5 سال پورے کرے، 1 کروڑ گھر بنائے، 50 لاکھ نوکریاں دے اور ملک کو پٹری پر لائے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ میں سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ فلاحی تبدیلی پر کام ہورہا ہے۔

ملاقات کے بعد پیر صدرالدین راشدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہمانوں کی سندھڑی آموں سے تواضع کی، وہ چاہتے ہیں، وفاقی حکومت 5 برس مکمل کرے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی سندھ پر پوری توجہ ہے، کراچی میں پانی کی قلت اور دیگر مسائل بھی جلد حل کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سے چینی مافیا کا سنتے آئے ہیں، لیکن پہلی بار اس حکومت میں چینی مافیا کے خلاف کاروائی ہوئی ہے۔

تازہ ترین