• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکرز کے بعد گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب بھی ملتوی

آسکرز کے بعد گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب بھی ملتوی


کورونا وائرس کے باعث شوبز کی دنیا کی ایک اور عالمی تقریب گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب بھی ملتوی ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث آسکرز کے بعد گولڈن گلوب ایوارڈ بھی دو ماہ کے لیے موخر کر دیے گئے ہیں۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب جنوری 2021 کے ابتدائی دنوں کے بجائے فروری 2021 کے اختتام پر ہوگی۔

ہالی وڈ فورین پریس ایسوسی ایشن (ایچ ایف پی اے) کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز تقریب کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ اب تقریب فروری کے آخر میں منعقد ہوگی، اب سال 2021 کی گولڈ گلوب ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو منعقد ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گولڈن گلوب ایوارڈز سے قبل رواں ماہ 16 جون کو آسکر اکیڈمی نے بھی ایوارڈز تقریب کو 2 ماہ تک مؤخر کیا تھا۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہونی تھی مگر اب 2 ماہ مؤخر ہونے کے بعد یہ 25 اپریل 2021 کو ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث کانز فلم فیسٹیول سمیت دیگر فلمی میلوں اور تقریباب کو بھی منسوخ کیا جا چکا ہے جب کہ گزشتہ 4 ماہ سے دنیا بھر میں فلموں کی شوٹنگ اور ان کی ریلیز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین