• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کوروناوائرس کے145نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 10261 ہوگئی ہے، کورونا سے متاثرہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد114 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آج صوبے میں 831 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے۔

ان میں سے 145 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، تمام کیسز صوبے کے 10 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 10261 ہوگئی ہے اور اب تک کورونا سے متاثرہ 114 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک 3810 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 6337 ہے، جبکہ 573 مشتبہ افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

تازہ ترین