محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان ، مالا کنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور آزاد کشمیر میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، خیبر پختو نخوا میں بارشوں کے بعد ایڈوئزری بھی جاری کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان اور کشمیر کے ساتھ خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے، شاہراہ قراقرم مسلسل نویں روز بھی جگہ جگہ سے بند ہےجبکہ کوہستان میں خوراک ، پینے کا پانی ، بچوں کے دودھ اور پیٹرول کی قلت ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا کے مطابق بارش اور زلزلے سے صوبے کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ کوہستان ،بٹ گرام ،شانگلہ اور اپر مانسہرہ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بشام، بونیر اور چترال میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے خصوصی ہدیات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاح اور ان اضلاع میں رہائشیوں کو دریا کنارے اور پہاڑی راستوں سے گریز کیا جائے۔