امیر جماعت اسلامی سیراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کی خارجہ اور معاشی پالیسیاں ناکام ہو گئی ہیں ، ملک میں آج بھی پرویز مشرف کی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق کا کہناتھاکہ پاناما لیکس سے دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے،تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سر براہی میں تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وزیر اعظم سرمایہ کاروں کو دعوت جبکہ اپنی دولت باہر کے ممالک میں منتقل کر رہے ہیں، پاناما اسکینڈل میں شریف فیملی کے علاوہ 200 دیگر لوگوں کی تحقیقات بھی ضروری ہے۔