• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا گیا، رضا ربانی

پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا گیا، رضا ربانی


اسلام آباد(عاصم یاسین)سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نےکہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ آئی ایم ایف کی مشاورت سےکیاگیاہے، تیل کمپنیوں کے مافیا نے دبائوسے حکومت کو جھک جانے پر مجبور کیا۔ مافیا نے سول بیوروکریسی کے ساتھ مل کر تیل کی مصنوعی قلت پیدا کی جب قیمت کم تھی،ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ اوگرا کے بجائے وزارت خزانہ نے کیا اور یہ یکم جولائی کی شیڈول تاریخ سے پہلے ہی کر دیا گیاوزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آئی ایم ایف حکام کی مشاورت سے کیا، اور یہ اوگرا کی سمری کے بغیر کیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27سے 66فیصد اضافہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمت بھی بین الاقوامی مالیاتی سامراج آئی ایم ایف کنٹرول کر رہا ہے، بین الاقوامی تیل کمپنیوں کا گٹھ جوڑ بطور مافیا کام کر رہا تھا، رضاربانی نے کہا آج بھی تیل کمپنیوں کے پاس ان کے لائسنس کے مطابق تیل کے ذخائر موجود نہیں،حکومت اس گٹھ جوڑ کو روکنے اور قانون کا نفاذ کرنے میں ناکام رہی ہے، ہورڈنگ آرڈیننس کا بہت چرچا ہے لیکن عملدرآمد نہیں، دیگر مافیاز کی طرح پٹرولیم مافیا نے بھی وفاقی حکومت کو شکست دے دی ہے اور اب وہ اپنے مرضی سے حکومت کرے گا۔

تازہ ترین