• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں دو روزہ شٹر ڈاون پر عمل جاری‘ تجارتی مراکز بند

پشاور (وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون میں سختی کی وجہ سے شہر بھر میں ہفتے کے روز شٹر ڈاون رہا لاجس کے باعث بیشتر تجارتی مراکز بند رہے تاہم اندرون شہر بعض مقامات پرتجارتی مراکز جزوی طور پرکھلے رہے دکانیں کھولنے پر ضلعی انتظامیہ ، پولیس اورتاجروں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ پشاور میں لاک ڈاؤن کے دوران پشاور کینٹ ، ٹاون میں احتجاجی مراکز بند رہے تاہم سٹی ایریا میں دکانیں کھلی رہی ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہا ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، خوشحال بازار ، فقیر آبادنمبر 1، گورنمنٹ کالج چوک ، خیبر بازار ، قصہ خوانی ، ہشتنگری ، چوک شادی پیر ، لاہوری ، گنج ، یکہ توت ،رامداس ، سمیت شہر کے بعض مقامات پر دکانیں جزوی طور پرکھلی رہیں ۔ہفتہ اور اتوار کو وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مکمل لاک ڈاؤن کی ہدایات جاری کی گئی ہیں آج اتوار کے روز بھی ممکنہ طور پر بیشترمقامات پر تجارتی مراکز بند رہینگے ۔
تازہ ترین