پشاور (وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت میں گذشتہ رات سے پیٹرول کے حصول کیلئے پٹرول پمپوں پرقطاریں لگ گئی تھی تاہم شہریوں کو پرانے نرخ پر پیٹرول نہ مل سکا ، شہریوں نے نرخ میں اضافے کو عوام کی جیب پر ڈاکہ قرار دیا اور شدید احتجاج کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت فوری طور پر اضافے کو واپس لے اور پرانے نرخ بحال کرے بصورت دیگر احتجاج کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شہر کی شاہراوں پر نکل آئے گے ادھر مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک مہر الہی نے راتوں رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کے پہلے ہی حکومت چینی ، آٹا، دیگر خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا ایٹم بم ملک کی غریب عوام پر گرا چکی ہے۔ حکومت کی بھاگ دوڑ نااہل لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جن کی وجہ سے ملک کی معیشت کا بیڑہ تباہ ہو گیا ہے پٹرول کی قیمت میں جس طرح سے اضافہ کیا گیا ہے وہ مزید مہنگائی کا سبب بنے گا انہوں نے کہا کہ حکومت حالات سے پریشان عوام کے ساتھ بدترین دشمنی پر اتر آئی ھے تاجروں میں تاثر پختہ ھوچکا کہ اس حکومت کے ھوتے کاروبار نہیں چلے گا۔