کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی‘ حاجی عبیداللہ حقانی ‘ حاجی منہاج الدین نے کہا ہےکہ کوئٹہ شہر کے وسط میں اسحاق آباد دیہی علاقوں سے بھی بدتر ہے کثیر آبادی پرمشتمل علاقے میں پندرہ مساجد ہیں مگر وہاں کوئی سڑک ہے نہ ہی نکاسی آب کاکوئی نظام موجود ہے ہرجانب کھنڈرات ہی کھنڈرات ہیں گردوغبار سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بے حسی اورعلاقے کی نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث علاقہ بنیادی ضروریات اور سہولیات سے محروم ہے نمائندوں کو صرف الیکشن میں عوام یاد تھے لیکن اقتدار میں آتے ہی علاقے کی مشکلات بھول جاتے ہیں سالہاسال سے ایک سڑک تعمیر نہ ہوسکی انہوںنے مطالبہ کیاکہ مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے مگرایسا محسوس ہوتاہے کہ عوام کو حالات کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیاہے۔