• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم بتائیں کیا ہمارا ووٹ دینے کا فیصلہ ٹھیک تھا؟ فہد مصطفی کا سوال

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ عوام کا آپ کو ووٹ دینا صحیح فیصلہ تھا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفی نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سر میں جانتا ہوں کہ ملک چلانا کوئی آسان بات نہیں ہے۔

اداکار نے لکھا کہ وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے تو ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے کہ ’یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں‘ ہے، عمران خان کی اس بات  کا کیا ہوا؟


فہد مصطفیٰ نے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ’برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ کیا میں نے آپ کو ووٹ دے کرصحیح فیصلہ کیا تھا؟‘

واضح رہے کہ حکومت کی جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کے سامنے آتے ہی  سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سمیت عام سوشل میڈیا صارفین اپنا ردعمل دے رہے ہیں اور  پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہاں تک کہ ٹوئٹر پر عمران خان کی حمایت میں پیش پیش رہنے والی وینا ملک نے بھی عمران خان سے سوال کردیا۔

اداکارہ وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟

وزیر اعظم عمران خان کا بیان ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ خوب وائرل ہو رہا ہے اگرچہ وزیر اعظم عمران خان نے ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا جملہ اپنے متعدد بیانات  میں استعمال کیا تاہم ان کا یہ جملہ اس وقت عوام میں مقبول ہوا جب کورونا کی وبا کے حوالے سے انہوں نے قوم سے خطاب کیا تھا۔

تازہ ترین