ساہیوال میں شادی کے لئے آئے ہوئے دلہا کی تقریب میں پہلی بیوی نے شادی درمیان میں رکوا دی ،دولہا اور باراتیوں کی پٹائی کردی،باراتی موقع سے رفو چکر ہوگئے۔
اوکاڑہ کے نواحی علاقہ کا رہائشی صدیق ولد اکرم کی شادی 5سال قبل بشریٰ دختر اشرف کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے بھی تھے دونوں میاں بیوی کے درمیان ناراضگی ہوگئی ۔
صدیق بارات کے لے کر ساہیوال کے مقامی میرج ہال میں پہنچا تو اس کی خبر اس کی پہلی بیوی بشریٰ کو بھی ہو گئی اور وہ اپنے دونوں بچوں کو لے کر شادی ہال پہنچ گئی۔لڑکی والوں کو پتہ چلا تو اس کی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر صدیق ،جعلی پیراور باقی باراتیوں کی خوب درگت بنائی ۔
درگت کے بعد دولہا صدیق نے اپنی پہلی بیوی بشریٰ کے باؤں پکڑ کر معافی مانگی بشریٰ کا کہنا تھا کہ ابھی اسے طلاق نہیں ہوئی ہے میں اپنا گھر بسانا چاہتی ہوں ۔