• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے وہاب ریاض کے شاندار اسپیل کی یاد تازہ کردی

آئی سی سی نے وہاب ریاض کے شاندار اسپیل کی یاد تازہ کردی


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وہاب ریاض کی سالگرہ کے موقع پر اُنکے کیرئیر کا شاندار پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دے دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے 2015 کے ورلڈ کپ میں وہاب ریاض کی جانب سے شین واٹسن کو کراوائے گئے شاندار اسپیل کی مختصر ویڈیو شیئر کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین اور عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بالر وہاب نے تاریخ رقم کی تھی۔

میچ کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی شین واٹسن اور وہاب ریاض کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

واضح ریے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔

تازہ ترین